برطانیہ میں موسم بہار کے آغاز کے ساتھ کل ایک بجے سے گھڑیوں کو ایک گھنٹے آگے کر دیا جائے گا جس کے باعث دن 23گھنٹے کا ہو جائے گا۔
برطانیہ میں ہر سال موسم بہار کے آغاز پر گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کردیا جاتا ہے ۔اس سال ڈے لائٹ سیونگ ٹائم کے تحت اتوار27مارچ کو رات ایک بجتے ہی
گھڑیاں ایک گھنٹے آگے ہو جائیں گی۔ اس طرح اتوار کا دن 24گھنٹے کے بجائے 23گھنٹے کا ہو جائے گا اور آج رات سب کو سونے کے لیے ایک گھنٹہ کم ملے گا۔
یورپ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ڈے لائٹ سیونگ ٹائم کے تحت موسم گرما میں گھڑیوں کو ایک گھنٹہ طویل کرنے کا تجربہ کیا جاتا ہے، بنیادی طور پر یہ نظام موسم گرما میں روشنی کو زیادہ استعمال کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔